جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئیسکریم کھانے والوں کے لیے بری خبر

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)آئس کریم تو تقریباً ہر انسان کو اچھی لگتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو کوئی ذائقہ پسند ہوتا ہے تو کسی کو کوئی اور۔ماہرین نے آئس کریم اور ان کے ذائقوں کی پسندیدگی اور انسانی شخصیت کے بارے میں دلچسپ تحقیق کی ہے۔آئیے آپ کو ان ذائقوں اور انسانی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ وینیلا آئس کریم پسند کرنے والے وہ لوگ جنہیں وینیلا آئس کریم پسند ہے ان کے بارے میں تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے کوگ بہت اضطراری ہوتے ہیں اور وہ جذباتی ہونے کی بجائے منطق پر یقین رکھتے ہیں۔وینیلا آئس کریم کھانے والے افراد اپنے جذبات کا اظہار بھی زیادہ کرتے ہیں۔تحقیق کار ڈاکٹر ایلن ہرشز کا کہنا ہے کہ ہماری پسندیدہ آئس کریم ہمارے بچپن میں ہی سامنے آجاتی ہے اور ساری عمر ہم اسے ہی پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ اپنی تحقیق میں انہوں نے آئس کریم کی پسند اور اس کے انسانی صحت اور رویے کے اثرات کو شماریاتی ڈیٹا میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے اور دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں۔سٹرابری آئس کریم پسند کرنے والے ایسی آئس کریم کھانے والے افراد صابر اور اپنی شخصیت میں کھوئے رہتے ہیں۔جبکہ ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے لوگ منطقی اور سوچنے والے ہوتے ہیں۔چاکلیٹ آئس کریم کھانے والے اگر آپ کو چاکلیٹ آئس کریم پسند ہے تو پھر آپ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ایسے لوگ دل پھینک اور دکھاوے کی محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ تحقیق کاروں کا کہنا یہ بھی ہے کہ ایسے لوگ بہت زندہ دل بھی ہوتے ہیں۔منٹ چاکلیٹ کھانے والے منٹ چاکلیٹ کھانے والے بہت زیادہ بحث کرتے ہیں اور ہر بات کی ان کے پاس تاویل ہوتی ہے۔ایسے لوگ تب تک سکون سے نہیں بیٹھتے جب تک انہیں اپنا مطلوبہ ہدف نہ مل جائے۔اس خاتون کے پاس وہ ورلڈ ریکارڈ ہےجس کے بارے میں جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی کافی آئس کریم کھانے والے کافی آئس کریم پسند کرنے والے لوگوں کو مہم جوئی پسند ہوتی ہے اور یہ بہت زندہ دل ہوتے ہیں۔چاکلیٹ چپ کھانے والے اگر آپ کو چاکلیٹ چپ پسند ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت دریا دل،عقلمند اور اچھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…