اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سیب روزانہ، ڈاکٹر سے دور نہیں رکھ سکتا

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو(نیوز ڈیسک ) ایک سیب روزانہ کھانے سے ضروری نہیں کہ آپ ڈاکٹر سے دور رہیں۔ ایک تحقیق نے اس مشہور کہاوت کو غلط ثابت کردیا ہے، جس کے مطابق ایسے لوگ جو روزانہ سیب کھاتے ہیں، اسی طرح ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، جس طرح کہ کبھی کبھار سیب کھانے یا کبھی نہ کھانے والے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ سیب آپ کی صحت کے لیے مفید نہیں ہے، لیکن اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اپنی غذا کو صحت بخش بنانے اور بیماری سے بچنے کے لیے ایک زیادہ اقسام کی خوراک کا استعمال زیادہ مفید ہے۔ایسے لوگوں کی ایک تہائی تعداد نے ایک مطالعے کے دوران بتایا کہ وہ پچھلے سال ایک مرتبہ سے زیادہ ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے۔ایک ابتدائی تجزیے سے تو یہ معلوم ہوا تھا کہ سیب کا روزانہ استعمال کرنے والے افراد ان لوگوں کے مقابلے میں ڈاکٹر سے کم رجوع کیا، جو یا تو کبھی کبھار سیب استعمال کرتے ہیں یا پھر بالکل نہیں کرتے۔تاہم یہ فرق اس وقت ختم ہوگیا جب محققین نے وزن، نسل، تعلیم، صحت کی انشورنس اور دیگر عوامل پر بھی غور کیا، جو ان کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی تعداد پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔اس مطالعے کی تفصیلات پیر کے روز جاما انٹرنیشنل میڈیسن میں شایع ہوئی ہیں۔محققین نے تقریباً 8 ہزار چار سو امریکی بالغان کے اعدادوشمار کا مطالعہ کیا، جنہوں نے 2007-08 اور 2009-10 کے دوران صحت کے سرکاری سروے میں حصہ لیا تھا۔ان لوگوں نے جن سوالات کا جواب دیا، ان میں ان کی روزانہ استعمال کی خوراک اور پچھلے سال علاج معالجے کے بارے میں سوالات شامل تھے۔تقریباً نو فیصد افراد نے کہا کہ وہ کم از کم ایک چھوٹا سیب روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ایسے لوگ جو سیب کا کم استعمال کرتے ہیں، انہیں سیب سے پرہیز کرنے والوں کے زمرے میں رکھا گیا۔ سیب کھانے والے، سیب سے پرہیز کرنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ تعلیم یافتہ اور ان سے کم سگرٹ نوشی کرتے تھے۔سیب وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایک درمیانے سائز کے سیب میں تقریباً 100 کیلوریز ہوتی ہیں، اور روزانہ درکار ریشے کی مقدار کا بیس فیصد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے، کیلشیم اور آئرن کی تھوڑی مقدار بھی سیب میں موجود ہوتی ہے۔ایک سیب روزانہ کا استعمال، رکھے ڈاکٹر سے دور، اس مشہور کہاوت کا آغاز بنیادی طور پر 1800ءسے ہوا تھا۔ سیب سال بھر دستیاب پھلوں میں سے ایک ہے۔یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے غذائی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسٹیون زیسل کہتے ہیں کہ ”ایک سیب روزانہ کا استعمال اس وقت تک صحت مند زندگی کے لیے کافی نہیں ہوسکتا، جب تک کہ غذائی عادات مجموعی طور پر صحت بخش نہ ہوں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…