جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وز ن نہیں چربی گھٹائیں

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلیولینڈ(نیوز ڈیسک) مرد و خواتین کی اکثریت جب فٹنس کی بات کرتی ہے تو اس سے ان کی مراد بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتے ہوئے قد کے مطابق لانا ہوتا ہے لیکن اب ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو دیکھنے میں بالکل دبلے پتلے محسوس ہوتے ہیں لیکن ان کی جلد کے نیچے موجود چربی کی ایک تہہ موٹاپے سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ اس حوالے سے کلیولینڈ میں واقع ویلنیس انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈینیئل کا کہنا ہے کہ درحقیقت وہ افراد جن کا میٹابولک نظام بہت اچھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ موٹے نہیں ہوتے، وہ بھی موٹاپے کے ذیلی اثرات کے سامنے اسی قدر بے بس ہوتے ہیں جتنا کہ کوئی موٹا فرد ہوتا ہے۔ ان ذیلی اثرات میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، بلند کولیسٹرول اور بے قابو بلڈ شوگر کا باعث ہوسکتا ہے۔ ایسے افراد ظاہری طور پر صحت مند محسوس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی فرد سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ افراد بھی اس قسم کے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اور پھر ایک دم سے جب ان کا کوئی بھی عضو کام کرنا چھوڑ دیتا ہے یا اس کا فعل متاثر ہونے لگتا ہے تو حقیقت کا ادراک ہوتا ہے۔ اس بارے میں ڈاکٹر ڈینیل کا کہناہے کہ دبلے پتلے ہونے کی وجہ سے ایسے لوگ کھانے پینے میں لاپرواہی کرتے ہیں۔ خاص کر ایسے لوگوں کو میٹھے سے خصوصی شغف ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ظاہری طور پر موٹے نہیں ہوتے لیکن ان کی رگوں میں چربی جمتی ہے جو کہ دل کی کارکرردگی کو متاثر کرتی ہے۔ اس چربی کی وجہ سے دوران خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔ دل کو پورے جسم کو خون پمپ کرنے کیلئے زیادہ طاقت لگانا پڑتی ہے جو کہ کم عمری میں ہی امراض قلب کا باعث بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سوکھے سڑے دکھائی دینے والے لوگوں کے اعضائ کے اطراف میں چربی کی تہہ چڑھتی ہے جو کہ پیٹ، کمر کولہے پر اکھٹاہونے والی چربی سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ اس صورتحال سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ میٹھے اور چکنائی کی حامل اشیائ کے استعمال میں دبلے افراد بھی اسی قدر احتیاط کریں، جس قدر کے موٹے لوگوں کو کرنی چاہئے۔ اس کے علاوہ ہلکی پھلکی ورزش کو اپنا معمول بنا لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…