جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ثابت اناج کینسر اوردیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ناشتے میں گندم اور جو کے دلیے کا استعمال کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاو¿ میں مفید ہے۔ہارورڈ پبلک سکول آف ہیلتھ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ثابت اناج میں فائبر، چھلکا اور اینڈو سپور سمیت متعد ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ پسے ہوئے آٹے یا دیگر خوراک میں نہیں پائے جاتے۔صبح کا آغاز ثابت گندم یا جو کے دلیے سے کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح پندرہ فیصد کم ہوتی ہے جبکہ ذیا بیطس کی شرح اڑتالیس فیصد تک کم پائی جاتی ہے۔انسان صحت مند اور طویل زندگی کے لئے کیا کچھ نہیں کرتا مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لئے بہت کچھ کرنے کی بجائے صرف ثابت گندم کا دلیہ کھانا بھی کافی ہے۔سائنسدانوں نے چودہ سال تک ایک تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ صبح کا آغاز ثابت گندم یا جو کے دلیے سے کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح 15 فیصد کم، سانس کی بیماریوں کی شرح 11فیصد کم، ذیا بیطس کی شرح 48فیصد کم پائی جاتی ہے، جبکہ دیگر درجنوں بیماریوں کی شرح بھی انتہائی کم پائی گئی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 34 گرام ثابت اناج کا استعمال انسان کو صحت اور طویل زندگی جیسی نعمت عطا کرسکتا ہے، اور خصوصاً عمر بڑھنے کے ساتھ بیماریوں سے تحفظ بھی ملتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…