بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوران چیک اپ سب خواتین ایک جیسی ہی باتیں سوچتی ہیں

datetime 28  مارچ‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گائنی ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا خواتین کے لئے چند مشکل اور صبر آزما مراحل میں سے ایک ہوتا ہے۔ عموماً خواتین گائنی ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے خود کو ذہنی طور پر دباو¿ کا شکار تو پاتی ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی اس اعتبار سے تیاری نہیں کرتی ہے کہ جوانہیں چیک اپ کی نوعیت کے حساب سے کرنی چاہئے۔ اس حوالے سے کچھ غلطی معالج کا وقت طے کرنے والوں کی بھی ہوتی ہے جنہیں چاہئے کہ وہ مریض کو چیک اپ کی نوعیت کے اعتبار سے ایک ہدایت نامہ دیں تاکہ مریضہ خود کو اس چیک اپ کیلئے تیار کرسکے۔ خواتین کے دماغ میں جاری یہ سوچیں، چیک اپ کیلئے مخصوص بستر پر جانے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی ہیں بلکہ چیک اپ مکمل ہونے تک ان سوچوں کا ایک ریلا دماغ میں چلتا رہتا ہے۔ ان سوچوں سے نجات اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس کی وجہ سے جسم تناو¿ کی کیفیت میں آتا ہے اور تناو¿ کی حالت میں گائنی چیک اپ ایک تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے تاہم اگر پرسکون اور مطمئن انداز میں جسم کو ڈھیلے چھوڑ کے لیٹا جائے تو یہ نارمل کسی بھی چیک اپ کی مانند ہی کم تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بڑی فکر تو خواتین کو یہ لاحق ہوتی ہے کہ دوران چیک اپ انہیں اپنی ٹانگیں موڑ کے یعنی کہ چھت کی طرف گھٹنوں کا رخ کرنا چاہئے یا ٹانگیں پسار کے لیٹ جائیں۔ یہ فکر چھوڑ دیں کیونکہ ڈاکٹر دوران چیک اپ مریض کی پوزیشن کا فیصلہ آپ کی تکلیف کی نوعیت، روشنی کے منبع کی پوزیشن اور سب سے بڑھ کے سٹریچر کی ساخت کے مطابق خود ہی فیصلہ کرلے گا۔ خواتین کو اس موقع پر یہ خیال بھی ستاتا ہے کہ وہ دو دن سے نہائی نہیں ہیں اور معالج کو کہیں ان کے پاس سے کسی قسم کی بو نہ آئے۔ یاد رکھیں کہ معالج آپ کے جسم سے پھوٹتی خوشبو یا بدبو کوسونگھنے پر نہیں بلکہ آپ کے چیک اپ پر توجہ دے گا۔ چیک اپ کے اوزار عموماً دھاتی ہونے کی وجہ سے ٹھنڈے ہوتے ہیں، خود کو ان کیلئے بھی تیار رکھیں۔ چیک اپ کے دوران تکلیف ہونے پر خواتین کو یہ پریشانی ہونے لگتی ہے کہ پتہ نہیں اس تکلیف کی وجہ ڈاکٹرکا اناڑی پن ہے یا میرے اندر ہی کوئی خرابی ہے۔ یاد رکھیں کہ گائنی چیک اپ میں معمولی تکلیف ایک عام بات ہے، جسے اعصاب کو پرسکون رکھنے اور جسم کو ڈھیلا چھوڑنے سے ممکنہ حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھئے:صحت سے لاپروا نوجوانوں میں شیشہ نوشی کا رجحان بڑھ گیا

اگر کوئی خاص مسئلہ ہوگا تو ڈاکٹر یقینی طور پر دیکھنے کے بعد خود ہی بتا دے گی۔ گائنی ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے کم از کم بھی ایک ماہ سے پہلے سے اپنی معمولی سی تکالیف پر بھی توجہ دیں اور انہیں ایک کاغذ پر درج کرتی جائیں کیونکہ بعض اوقات گائنی کی بیماریوں میں یہی معمولی سی علامات ہی بیماری کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ روزانہ غسل کریں تاکہ جسم سے خارج ہونے والی رطوبتوں کی وجہ سے جسم کے کسی حصے میں نمی ٹھہرنے کے باعث انفکشن نہ ہونے پائے اور اگر ایسی کوئی علامت محسوس ہو تو اس کا ذکر کرنا ہرگز نہ بھولیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…