اسلام آباد( نیوز ڈیسک)روزانہ بیس منٹ چہل قدمی کرنے سے ذیابیطس اور دل کے دورے سے بچا جاسکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد میں ذیابیطس کا مرض پیدا ہورہا ہے وہ صرف بیس منٹ چہل قدمی کرکے دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن میں ذیابیطس کا مرض ابتدائی مراحل میں ہو وہ اگر اپنے معمول سے بیس منٹ روزانہ پیدل چلیں تو ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے جبکہ معمول سے زائد پیدل چل کر دل سے متعلق امراض کی شرح میں آٹھ فیصد تک کمی کر سکتے ہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد ایک برس تک روزانہ 2000 قدم یعنی ڈیڑھ کلومیٹراپنے معمول سے زائد پیدل چل کر دل سے متعلق امراض کی شرح میں آٹھ فیصد تک کمی کر سکتے ہیں۔