جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں قبض کے علاج کے لئے تھرتھراتا کیپسول تیار

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)طبی آلات بنانے والی ایک امریکن کمپنی نے قبض کے علاج کے لئے وائبریٹنگ (تھرتھراتا) کیپسول بنا ڈالا۔نظام انہضام سے متعلق ایک امریکی جریدے کے مطابق گزشتہ دنوں پیٹ اور معدے کے امراض سے وابستہ ڈاکٹرز اور سرجنز کی ایک سالانہ میٹنگ ہوئی، جس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ وائبریٹنگ کیپسول قبض کی دیرینہ بیماری کے علاج میں نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ قبض کی بیماری میں مبتلا 26 افراد کو یہ کیپسول ہفتہ میں دو بار استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیپسول کے استعمال سے ان مریضوں کو سخت بیماری میں نہ صرف سکون ملا بلکہ دیگر طریقہ علاج کے نسبت اس کے سائیڈ افیکٹس (مضر اثرات) بھی نہایت کم تھے۔ایک طبی ماہر ڈاکٹر یشائی رون کا کہنا ہے کہ ”وائبریٹنگ کیپسول ایک موٹر یا انجن کی طرح کام کرتا ہے، جو معدے میں پہنچ کر فضلہ کو ا?گے کی طرف دھکیلتا ہے“۔ تاہم ماہرین کی طرف سے اس کیپسول کے بارے میں ابھی حتمی رائے نہیں دی گئی ہے کیوں کہ اسے بھی صرف محدود لوگوں پر ا?زمایا گیا ہے۔ کیپسول پر مزید تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…