رواں سا ل 16 بچے پو لیو سے متاثرمزید 3 کیسز کی تصدیق

9  مارچ‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک )قومی ادارہ صحت نے ملک میں مزید3 پولیوکیسزکی تصدیق کردی ہے جس کے بعد رواں سال اب تک پولیو کیسوں کی تعداد16 ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق سندھ میں2 جبکہ بلوچستان میں ایک کیس رپورٹ ہواہے، ماہرین طب کے مطابق پولیو کا وائرس موسم گرما میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ سردموسم کے دوران وائرس کم درجہ حرارت کے باعث کم سرگرم ہوتا ہے۔ 2015 کے دوران پولیو کے7کیس پختونخوا،5 فاٹا،2سندھ اور 2 بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ4 مارچ کوعالمی ادارہ صحت نے پاکستانی شہریوں پر بین الاقوامی سفری پابندیوں کی مدت میں مزید3ماہ توسیع کااعلان کیا تھا، یہ سفری پابندی گزشتہ سال5مئی کوعائدکی گئی تھی اور پاکستانی شہریوں کیلیے بیرون ملک سفر سے قبل انسداد پولیو ویکسین پینا اورانسداد پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیاتھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…