تھرپارکر(نیوز ڈیسک )تھر میں غذا اور بیماریوں سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ نہ رک سکا ہے۔مٹھی کے سول اسپتال میں آج بھی 3 بچے انتقال کر گئے ہیں۔تھرپارکر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔سول اسپتال مٹھی میں غذائت کی کمی کے باعث 3بچے انتقال کر گئے ہیں۔انتقال کرنے والے بچوں میں 2نومولود اور ایک 5دن کی بچی تھی۔چار دن میں جا ں بحق بچوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔