اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے بچوں کو نو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے صحت کا اتحاد مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بارہ مخصوص اضلاع، تین قبائلی ایجنسیوں اور دو نیم قبائلی علاقوں میں صحت کا اتحاد مہم آج دوبارہ چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو، خسرے اور دیگر نو مہلک بیماریوں سے بچاو کی ویکسین دی جائے گی۔ منگل تک جاری رہنے والی اس مہم کی وجہ سے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرکے ضلعی انتظامیہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے مل کر 16 فروری سے صحت کا اتحاد مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ خصوصی مہم مئی تک جاری رہے گی۔