کراچی(نیوز ڈیسک )فروری کا مہینہ اختتام پذیر ہوتے ہی ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی کم ہوگیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں ہونے کی صورت میں شہری احتیاط سے کام لیں۔محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں صوبے بھر میں ڈینگی کے 71 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے ڈینگی پریوینٹیو سیل بھی قائم کردیا ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر شکیل ملک کریں گے، جبکہ ڈینگی کے کیسز کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے تمام ٹاﺅنز میں جلد اسمارٹ فونز کا استعمال کیا جائے گا۔ انسداد ڈینگی پروگرام کے لئے مختلف عہدوں پر 9 ملازمین کو بھرتی کیا گیا جبکہ دوسری جانب طبی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز دسمبر اور جنوری میں سا منے آتے ہیں جبکہ فروری کے اختتام کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بھی ختم ہوجاتا ہے تاہم بارشیں ہونے کی صورت میں مچھروں کی افزائش کا عمل ایک بار پھر سے شروع ہوسکتا ہے اسلئے شہری احتیاط سے کام لیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں