نیند کی کمی ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے

23  فروری‬‮  2015

نیند کی کمی یوں تو ذہنی سکون برباد کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مسائل کا سبب بنتی ہے، نیند کی کمی کے باعث ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد کے خون میں فیٹی ایسڈز کی مقدار میں بتدریج اضافہ اورانسولین کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے 18 سے 30 برس کی عمر کے 19 افراد کے روز مرہ معمولات کا تجزیہ کیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ مسلسل 3 روز صرف 4 گھنٹے کی نیند لینے سے ان کے خون میں فیٹی ایسڈز کی مقدار میں بتدریج اضافہ اور انسولین کی صلاحیت کم ہوتی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی خون میں فیٹی ایسڈز کی سطح کو بڑھا دیتی ہے، جس کے باعث میٹابولزم کا عمل متاثر ہوتا ہے اور خون میں انسولین بنانے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جوکہ خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرتی ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے کے باوجود اگر نیند پوری نہ کی جائے تو صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…