منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سونے کی قیمت دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی، فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کے اضافے سے1لاکھ 3ہزار800روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت9ڈالرکے اضافے سے1712ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی

قیمت800روپے کے اضافے سے1لاکھ 3ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت687روپے کے اضافے سے 88ہزار992روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1320روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روزبدھ کو بھی شدید مندی کا تسلسل برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے دباوٗٗ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 531.23پوائنٹس کی کمی سے 43691.68پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 68.26فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 99ارب37کروڑ2 روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی کی نسبت26.21فیصدکم رہا۔گزشتہ روز کاروبارکے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 43620پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس531.23پوائنٹس کی کمی سے

43691.68پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 244.75پوائنٹس کی کمی سے18325.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 344.44پوائنٹس کی کمی سے 30038.08پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر397کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے110کمپنیوں کے حصص

کی قیمتوں میں اضافہ271میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب30ارب94کروڑ63لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب31ارب57کروڑ61لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں

میں باٹا کے حصص کی قیمت37.43روپے کے اضافے سے 2170.28روپے اور کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 36.82روپے کے اضافے سے 2750روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ500روپے کی کمی سے 9700روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت69.75روپے کی کمی سے1500.15 روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…