سونے کی قیمت میں یکدم نمایاں کمی

26  فروری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت  1050روپے کی کمی سے1لاکھ9ہزار250روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 26ڈالر کی نمایاں کمی سے1764ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ

مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1050روپے کی کمی سے1لاکھ 9ہزار250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت900روپے کی کمی سے 93ہزار664روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1400روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس100.61پوائنٹس کی کمی سے 45865.02پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ61.63فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو55ارب31کروڑ19لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت سے2.34فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46239پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے سبب انڈیکس 45759پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 45800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان

غالب آگیا ورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس100.61پوائنٹس کی کمی سے 45865.02پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس26.07پوائنٹس کی کمی سے19173.08پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 211.72پوائنٹس کی کمی سے31436.15پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور

پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 257میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت  82 کھرب 62 ارب 45 کروڑ 99 لاکھ روپے سے گھٹ کر82 کھرب7 ارب14

کروڑ80لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں محمود ٹیکس کے حصص کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 555روپے اور شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت 27.18روپے کے اضافے سے 389.67روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو203.97روپے کی کمی سے 2666.02روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپے کی کمی سے 10ہزار روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…