ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

datetime 25  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ10ہزار300روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت19ڈالر کی کمی سے1790ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ

مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار564روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مزید کم ہوگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 158.40روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158.60روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.75روپے سے گھٹ کر158.35روپے اور قیمت فروخت158.85روپے سے گھٹ کر158.40روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.70روپے سے گھٹ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے گھٹ کر158.60روپے پر آگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید191.50روپے سے بڑھ کر 192.30روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر193.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید222.50روپے سے بڑھ کر222.60روپے اور قیمت فروخت224.50روپے سے گھٹ کر224روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…