پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 34ڈالر کی کمی سے1789ڈالر ہوگئی

جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 900روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 772روپے کی کمی سے94ہزار564روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے159.35 روپے سے گھٹ کر159.20روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے159.50روپے سے گھٹ کر159.30روپے ہو گئی اسی طرح 10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.30روپے سے گھٹ کر159.20روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے159.60روپے سے گھٹ کر159.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید192روپے سے گھٹ کر 191روپے اور194روپے سے گھٹ کر قیمت فروخت193روپے آ گئی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید220.20روپے سے گھٹ کر219.50روپے اور قیمت فروخت222.20روپے سے گھٹ کر221.50روپے ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…