ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

سونا سستا ہو گیا

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار200روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالرکی کمی سے1854ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت215روپے کی کمی سے 97ہزار50روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے160.75روپے سے گھٹ کر160.60روپے اور قیمت فروخت160.85روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت161روپے سے گھٹ کر160.90روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے گھٹ کر193.80روپے اور قیمت فروخت196روپے سے گھٹ کر195.20روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.30روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…