کراچی(این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار450روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالرکے اضافے سے 1863ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار450روپے
اوردس گرام سونے کی قیمت85روپے کے اضافے سے 97ہزار265روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 160.75روپے پرتھی جبکہآج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.80روپے پرپہنچگئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے پہلیروزڈالر کی قیمت میں5پیسے کا اضافہ ہوا، دوسر ی جانب ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے کے دوران39کروڑ87لاکھ ڈالر کی کمی سے20ارب12کروڑ3لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق 15جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب51کروڑ90لاکھ ڈالرسے گھٹ کر20ارب12کروڑ3لاکھ ڈالر ہوگئے جن میں مرکزی بینک کے ذخائر38کروڑ62لاکھ ڈالر کی کمی سے 13ارب40کروڑ ڈالر سے گھٹ کر13ارب1کروڑ38لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ25لاکھ ڈالرکی کمی سے 7ارب 10کروڑ65لاکھ ڈالرز کی سطح پرآ گئے۔