لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ کردیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار روپے فی تولہ اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 583 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ واضح ہے کہ گزشتہ روز سونے کی
قیمت میں پھر اضافہ سامنے آیا تھا ، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ،فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کرایک لاکھ 12 ہزار850 روپے کا ہواجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 96 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہےاورعالمی منڈی میں گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر بڑھ کر1844 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب آج بروز بدھ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدبڑھ گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 160.52روپے پرتھی جبکہ آجکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت160.61روپے پرپہنچ گئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر کی قیمت میں 9پیسے کا اضافہ ہوا ، یاد رہے کہ گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں19پیسے کا اضافہ ہوا تھا ۔