اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی کمزور ترین ٹیم ہے،سنیل گواسکر نے رائے دیدی

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔۔سابق ہندوستانی بلے باز سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم اب تک عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کی کمزور ترین ٹیم ہے۔ہندوستانی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق عظیم بلے باز نے کہا کہ پاکستان کی ہندوستان کے خلاف میچ میں سب سے بڑی غلطی ریگولر کیپر کو نہیں کھلانا تھی۔یاد رہے کہ پاکستان نے انڈیا کے خلاف میچ میں ریگولر کیپر(سرفراز احمد)کی جگہ عمر اکمل کو کیپر بنایا تھا اور انہوں نے ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ کیا تھا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور کوہلی نے میچ میں سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 300 رنز تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔میچ میں 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کو ورلڈ کپ میں ہندوستان کو لگاتار چھٹے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراپ کیچ سے یہ سبق ملتا ہے کہ یہ ہمیں ہمیشہ اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔گاوسکر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہندوستان کے خلاف ورلڈکپ میں میچ نہ جیتنے کی وجہ عدم اعتماد اور بھروسے کی کمی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں انڈیا کو شکست نہیں دے سکے۔انہوں نے اس میچ کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں ہونے والا سب سے یکطرفہ مقابلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں ہونے والا ورلڈ کپ مقابلہ اب تک عالمی ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا سب سے یکطرفہ میچ تھا۔سابق ہندوستانی بلے باز نے پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…