ڈونیڈن: ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سات وکٹیں گر گئی تھیں مگر وہ مطلوبہ رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
|
اسکاٹ لینڈ نے ایک موقع پر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تھا جب نیوزی لینڈ کی آدھی سے زیادہ ٹیم کو پولین کی راہ دکھا دی تھی۔
نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے بیسٹمینوں میں مارٹن گپٹل نے 17، کپتان برینڈن میکلم نے 15، کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 38، گرانٹ ایلیٹ نے 29 ، راس ٹیلر نے 9، اینڈریسن نے 11اوررانچی نے 12 رنز بنائے ۔
اسکاٹ لینڈ کے باؤلر ورلڈلو نے 57 رنز کے عوض 3 اور جوش داوے نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل وکٹیں حاصل کیں
واضح رہے کہ ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسکاٹ لینڈ نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تھا اور میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
|
ورلڈکپ کے چوتھے روز ان فارم نیوزی لینڈکی ٹیم نے اسکاٹ لینڈکی پوری ٹیم کو 142 رنز پر ڈھیر کردیا۔
ڈینڈن میچ میں کیوی کپتان برینڈن میککلم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔
نیوزی لینڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن ناکام نظر آئی اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 142 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی۔
اسکاٹ لینڈ کے چار کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ دو ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے میٹ میچن نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکورکیے جبکہ رچرڈ بیرنگٹن نے بھی ففٹی بنائی۔
نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اور کورے اینڈرسن نے تین تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ٹم سائوتھی اور بولٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کیوی ٹیم نے سری لنکا کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 98 رنز سے ہرایا تھا۔
جارحانہ مزاج ٹاپ آرڈر بیٹنگ اور تیز رفتار والے فاسٹ بائولرز کی موجودگی کے باعث نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹائٹل کے لیے فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
انیس سو ننانوے اور دو ہزار سات کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے والی اسکاٹش ٹیم کو اب تک میگا ایونٹ میں کھیلے گئے تمام آٹھ میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسکاٹ لینڈ نے حالیہ ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور بنایا۔
نیوزی لینڈ کی یہ آئی سی سی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنےپہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔