اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ساحلی علاقوں میں سونامی

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد شمالی ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہریں سونامی کی شکل اختیار کرگئیں جس کے بعد قریبی بستیوں کو خالی کرالیا گیا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی میٹرولوجیکل ایجنسی کی جانب سےٹوکیو کے ساحلی علاقوں سے معمولی نوعیت کے سونامی ٹکرانے کی وارننگ جاری کی گئی تھی جبکہ علی الصبح 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں معمولی سونامی کی شکل اختیار کرگئیں تاہم حکومت کی جانب سے کسی بھی خطرے کے پیش نظر سونامی الرٹ جاری کرتے ہوئے پہلے ہی قریبی بستیوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6.8 شدت زلزلے اور سونامی کے بعد فوری طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ سال 2011 کے سونامی اور زلزلے کے بعد ساحلی علاقے کا طویل رقبہ متاثر ہوا تھا جس کے نتیجے میں 18 ہزار سے زائد افراد فوکوشیما کے نیو کلئیر پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…