منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو اپنا وجود خطرے میں دکھائی دینے لگا

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلسن: ویسٹ انڈین ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا وجود ہی خطرے میں دکھائی دینے لگا، آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے خبردار کیاکہ آئرلینڈسے میچ جیسا کھیل پھر پیش کیا تو گھر واپسی کیلیے تیار رہنا چاہیے، ڈراپ کیچز سے میچز نہیں جیتے جاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں ہی آئرلینڈ کے ہاتھوں 4 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس شرمناک ناکامی کے بعد آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے کہا کہ ایک بات تو یقینی ہے کہ اگر ہم اس طرح کھیلتے رہے تو پھر ایونٹ میں زیادہ دور تک نہیں جا پائینگے، بیٹنگ میں پارٹنر شپس سے بولرز کو آئرش سائیڈ کو روندنے کی کافی تحریک ملی لیکن فیلڈ میں ہم نے خود ہی اپنے امکانات کو ضائع کردیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے 300 رنز اسکور کیے اور ہمارا خیال تھا کہ میچ جیت گئے ہیں لیکن آئرلینڈ نے غلط ثابت کر دیا، یہ ٹیم بڑے میچز کھیل سکتی ہے، اس نے پہلے بھی آئی سی سیے ایونٹس میں چند بڑے اپ سیٹ کیے، یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انھیں اس مقابلے میں آسان حریف خیال کیا۔ دوسری جانب آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ نے کہا کہ میں اس فتح کو اپ سیٹ نہیں سمجھتا، ہم یہ میچ جیتنے کیلیے پوری طرح تیار ہوکر آئے تھے، ہم نے مقابلے کی تیاری یو اے ای اور جنوبی افریقہ میں کی، نجانے اپ سیٹ کا ٹیگ چھوٹی ٹیموں کیساتھ کیوں لگا دیا گیا اور صرف فل ممبر کی کامیابیوں کو ہی درست کیوں سمجھا جاتا ہے، ہماری ٹیم پہلے بھی اچھا پرفارم کرچکی، ہمیں بھی ویسا ہی احترام ملنا چاہیے جو دیگر سائیڈزکو حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…