منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

چوری ڈکیتی والا زمانہ گیا، اب اس طرح سے لاکوں کروڑوں اڑائے جاتے ہیں

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: غیر ملکی سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں سائبر کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کا 100 سے زائد بینک اور مالیاتی ادارے نشانہ بن چکے ہیں جب کہ اس کے ذریعے اب تک 1 ارب ڈالر سے زائد رقم چرالی گئی ہے۔

سیکیورٹی کمپنی کیسپرسی کی رپورٹ کے مطابق 2013 سے سائبر کرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے جس کا نشانہ دنیا بھر کے 100 سے زائد بینک اور مالیاتی ادارے بنے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں روس،یو کرین اور چین سے تعلق رکھنے والے مجرم ملوث ہیں جب  کہ اس کی تحقیقات کے لیے انٹر پول اور یو پول مل کر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس گینگ نے30 سے زائد ممالک کو نشانہ بنایا ہے جن میں روس،یوکرین،چین،جرمنی،کینیڈا اور امریکا شامل ہے جب کہ ان وارداتوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر سے زائد رقم چرائی گئی ہے، سیکورٹی کمپنی نے سائبر کرائم کی جانب سے استعمال کیے جانے والے وائرس کا ناک کاربناک بتایا ہے جب کہ رپورٹ تیار کر نے والی ٹیم کے سربراہ  سر گے گولووانوکا کہنا ہے کہ یہ ایسی ڈکیتی ہے جو انتہائی منظم طریقے سے کی جاتی ہے۔

دوسری جانب انٹر پول ڈیجیٹل کرائم سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ سائبر کرائم کرنے والا گینگ صارفین کے بجائے بینک اور مالی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ یہ کسی بھی سسٹم کی کمزوری سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…