اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان میں ناکامی کا آپشن نہیں وزیراعظم

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی…… وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور اس میں ناکامی کا کوئی آپشن نہیں۔

وزیراعظم نواز شریف پیر کو کراچی پہنچے جہاں انھوں نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، صوبائی کابینہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا اور اسی سلسلے میں 21 ویں آئینی ترمیم اورآرمی ایکٹ میں بھی ترمیم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو قومی ایکشن پلان سے مثبت نتائج کی امیدیں ہیں۔

دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کو ایک سنگین واقعہ قرار دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی خوشحالی کراچی کے امن سے منسلک ہے اور بلا امتیاز کارروائی سے مجرموں کا خاتمہ ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…