اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کراچی پولیس پر کیوں برس پڑے کلک کر کے جانیں

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی:وزیراعظم نوازشریف سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ناقص کارگردگی پرسندھ پولیس پر برس پڑے ۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی امن و امان کی صورتحال پر کارکردگی کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر کسی صورت میں بھی کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی کا انحصار نیشنل ایکشن پلان پر ہے اور اس میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو سانحہ بلدیا ٹاﺅن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیراعظم نوا زشریف نے سانحہ بلدیا ٹاﺅ ن کی رپورٹ دیر سے پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزادی جائے ۔ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات کو جلد ازجلد فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے ۔دہشت گردی گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سکون نہیں لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف ،گورنرسندھ عشر ت العباد ،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد سمیت سندھ میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیرعظم نوازشریف اور راحیل شریف کے ہمراہ اورسابق صدر آصف زرداری وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ گورنر ہاﺅس پہنچے ۔وزیراعظم نوازشریف سابق صدر آصف زردار ی سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس دوران کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور سینٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…