اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوراج ۱۶ کروڑ ڈالر میں ،بک، گئے

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو……انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم دہلی ڈئیر ڈیولز نے سٹار بلے باز یوراج سنگھ کو سولہ کروڑ روپے میں خرید لیا۔

پیر کو آئی پی ایل سیزن آٹھ کیلئے نیلامی کے پہلے مرحلے میں حیران کن طور پر کسی کلب نے 108 ون ڈے میچوں میں 55.93 کی شاندار اوسط کے حامل جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

رائل چیلنجرز بنگلور اور ڈئیر ڈیولز کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے یوراج کی قیمت آسمان تک جا پہنچی۔

بلاآخر دہلی نے ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے والے بلے باز کیلئے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔

خیال رہے کہ بنگلور نے گزشتہ سال 14 کروڑ روپے میں یوراج کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن اس مرتبہ وہ دہلی کی پیشکش کا جواب نہ دے سکے۔

دہلی ڈئیر ڈیولز نے سری لنکا کے ون ڈے کپتان اینجلو میتھیوز کو 7.50 کروڑ روپے میں خریدا۔

چنائی سپر کنگز کے سابق اوپنر مرلی وجے کو، جن کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی، کنگز الیون پنجاب نے تین کروڑ میں خریدا۔

اس سے پہلے دو کروڑ روپے کی بنیادی قیمت رکھنے والے آملہ کا نام نیلامی کیلئے پیش کیا گیا لیکن کسی آئی پی ایل ٹیم نے ان میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

آملہ اب تک 19 سینچریاں اور 27 نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔

ان کی بیلٹ میں 52.78 کی ٹیسٹ اوسط سے 23 سینچریاں بھی ہیں۔

آملہ کو نیلامی کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…