اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں کی پہلی سنچری آسٹریلیا کے فبچ کے نام

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن….. ورلڈ کپ 2015 کا آغاز ہی سنسنی خیز انداز میں ہوا ہے اور دوسرے ہی میچ میں سنچری اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ٹرک بھی ہو گئی۔

میلبورن میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کی تو ایرون فنچ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ میں ہی سنچری اسکور کر دی۔

فنچ نے 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی خوبصورت اننگز تراشی، یہ ورلڈ کپ میں کسی بھی اسٹریلین بلے باز کی انگلینڈ کےخلاف پہلی سنچری ہے۔

آسٹریلیا نے ان کی سنچری کی بدولت 342 رنز بنائے لیکن اس اننگ کی خوبی صرف فنچ کی سنچری نہیں بلکہ انگلش باؤلر اسٹیون فن نے وہ کارنامہ دکھا دیا جو کسی بھی باؤلر کا خواب ہوتا ہے۔

فن نے ورلڈ کپ کے دوسرے ہی میچ میں آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ہیٹ اسکور کی۔

انہوں نے اننگ کے 50ویں اور آخری اوور کی آخری تین گیندوں پر بریڈ ہیڈن، گلین میکس ویل اور پھر مچل جانسن کی وکٹیں حاصل کر کے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فن نے ہیٹ ٹرک سمیت میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں لیکن ساتھ ساتھ دس اوورز کے کوٹے میں 71 رنز کی پٹائی بھی برداشت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…