منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

میڈیا دو سال کیلئے ریٹنگ بھول جائے،حکومت کا ساتھ دے۔نواز شریف

datetime 14  فروری‬‮  2015 |

لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان عمل پر عملدر آمد کے لیے میڈیا کا ساتھ ضروری ہے، 2سال کے لیے میڈیا ریٹنگ بھول کر حکومت کا ساتھ دے، قومی سلامتی کے معاملات پر میڈیا مضبوط کردار ادا کرے۔

لاہور میں سی پی این ای (کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز) کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کا فرض بنتا ہے پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرے، مسائل اور چیلنجز کے حل کے لیے وقت درکار ہے۔

صحافیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہل صحافت کا کردار کلیدی رہا ہے، قانون کی پاسداری کرنے والوں کا احترام کرتا ہوں، صحافیوں نے ہر مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون سے انحراف کی پاکستان بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے مقاصد سمجھ سے بالاتر تھے، دھرنوں کی وجہ سے غیرملکی سربراہوں کے دورے منسوخ ہوئے اور ان دھرنوں کے دوران پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی۔

نواز شریف نے طاہر القادری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا دینے والوں میں سے ایک صاحب تو ملک سے باہر چلے گئے ہیں،

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) پر حملہ کرنے والوں کا ایجنڈا کیا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں، حکومت عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

کراچی کے حالات کے حوالے انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات درست کرنے کے لیے اقدامات کیے، 2012 میں آپریشن شروع کیا، اس سے حالات بہتر ہوئے، اس وقت تک اقدامات جاری رکھیں گے جب تک امن نہ ہو جائے، کراچی میں بے امنی کو ختم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کا بہت بڑا حامی ہوں۔

حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل پر انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…