اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت نے ایک مرتبہ پھر دغہ دیدیا، پاکستانی رینجرز کو میٹنگ میں بلاکر کیا کیا؟

datetime 31  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور: بھارتی فوج نے درندگی کی تمام حدیں پارکردیں اور فلیگ میٹنگ کے بہانے پاکستان رینجرز کے مقامی کمانڈرز کو بلا کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

 بھارت کی جانب سے گزشتہ روز مقامی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں شرکت کے لئے پاکستان رینجرز کے 2 جوان نائیک ریاض اور صفدر علی شکر گڑھ سیکٹر سے بھارتی حدود میں داخل ہورہے تھے کہ اس دوران بھارتی فوج نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں جوان شدید زخمی ہوگئے۔ دشمن فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے زخمی جوانوں تک ایمبولینس کی رسائی بھی نہیں ہونے دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر کئی روز سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جاری ہے جب کہ بھارت جانب سے رواں ماہ بھی کئی بار پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…