منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ایک اور مجرم نیاز محمد کو پھانسی دے دی گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2014 |

پشاور۔۔۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی سنٹرل جیل میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ایک مجرم نیاز محمد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔مجرم نیاز محمد پاکستانی فضائیہ میں جونیئر ٹیکنیشن تھے اور انھیں دسمبر 2003 میں راولپنڈی کے جھنڈا چیچی پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی سزائے موت پر عمل درآمد بدھ کی صبح چھ بج کر 40 منٹ پر کیا گیا اور سزائے موت دینے کے لیے انھیں ہری پور کی جیل سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔جیل کے حکام کے مطابق منگل کی شام ان کی اپنے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کروا دی گئی تھی۔خیال رہے کہ نیاز محمد کو چودہ دسمبر 2003 کو ہونے والے جس قاتلانہ حملے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، اسی مقدمے میں ان کے ساتھ فوجی عدالت نے ایک سویلین مشتاق احمد کے علاوہ فضائیہ کے تین دیگر اہلکاروں کو بھی سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔ان ملزمان میں چیف ٹیکنیشن خالد محمود، کارپورل ٹیکنیشن نوازش علی کے علاوہ جونیئر ٹیکنیشن عدنان رشید بھی شامل تھے جنھیں اپریل 2012 میں طالبان نے بنوں کی جیل پر حملے کے دوران رہا کروا لیا تھا۔اسی مقدمے کے ایک مجرم فوجی اہلکار اسلام الدین شیخ عرف عبدالسلام صدیقی کو 20 اگست سنہ 2005 کو ملتان کی سنٹرل جیل میں پھانسی دی جا چکی ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے افراد کی سزا پر عملدرآمد کا آغاز وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر حال ہی میں ہوا ہے۔پھانسیوں پر شدت پسندوں کے ممکنہ ردعمل کے تناظر میں اہم جیلوں کی سکیورٹی بھی فوج کے حوالے کی گئی ہے۔اس فیصلے پر عالمی برادری کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے اور جہاں امریکہ نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے وہیں یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے پھانسیوں پر عائد پابندی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نواز شریف نے دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کی ہدایات پشاور میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 134 بچوں سمیت 143 افراد کی ہلاکت کے بعد جاری کی تھیں۔وزارتِ داخلہ نے ان احکامات کی روشنی میں 17 مجرموں کی فہرست تیار کی تھی جنھیں ابتدائی مرحلے میں پھانسی دی جائے گی اور نیاز محمد اس سلسلے میں تخت? دار پر لٹکائے جانے والے ساتویں مجرم ہیں۔پاکستان میں ان پھانسیوں پر شدت پسندوں کے ممکنہ ردعمل کے تناظر میں ملک کی اہم جیلوں کی سکیورٹی بھی فوج کے حوالے کی گئی ہے۔
ان پھانسیوں کے لیے جیل کے قواعد و ضوابط میں ترامیم بھی کی گئی ہیں۔پہلے پھانسی کا عمل صرف فجر سے قبل منگل، بدھ اور جمعرات کو ہی سرانجام دیا جاتا تھا تاہم نئے قواعد کے تحت اب پھانسی کے لیے مقررہ وقت کے ساتھ ساتھ ہفتے میں مخصوص دنوں کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…