لاہور:مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے مائنس شر یف خاندان متحدہ مسلم لیگ میں پرو یز مشرف کی شمولیت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ،ان کا کہنا ہے کہ متحدہ مسلم لیگ میں آنے کیلئے سابق صدر کو مارشل لاء لگانے پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی، لیگی دھڑے جس کو چاہیں صدر منتخب کرسکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما ء نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرو یز مشرف نے آئین توڑ کر مارشل لاء لگا یا، اس وجہ سے وہ صرف ان کے نہیں بلکہ قوم کے مجرم ہیں، قوم سے معافی مانگ کر وہ متحدہ مسلم لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں اور انہیں سربراہی بھی مل سکتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ سابق وز یراعظم میر ظفر اللہ جمالی سمیت مسلم لیگ ن کے متعدد سینئر رہنما شر یف برادران سے ناراض ہیں اور ان تمام رہنماؤں سے وہ مل بھی رہے ہیں۔ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ سابق دور میں پنجاب اسمبلی نے جنوبی پنجاب صوبے کی قرار داد منظور کی تو شر یف برادران کہتے تھے کہ مرکز میں ان کی حکومت نہیں ہے لیکن اب تو مرکز اور پنجاب میں بھی دونوں بھائیوں کی حکومت ہے تو پھر جنوبی پنجاب کو صوبہ کیوں نہیں بنا یا جارہا۔
مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا، سینئر رہنما پرویز مشرّف کو بھی ساتھ ملانے پر تیار، جاننے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































