اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

آخر کارعمران خان نے چپکے چپکے سے شادی کر لی‘ کپتان کی نئی دلہن اور کون کون شریک تھا

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایچ او کی پٹائی کرنا مہنگا پڑا، دولہے کے والد سمیت بارا تی گرفتار

اسلام آباد (پاکستان ٹی وی ڈاٹ ٹی وی ویب ڈیسک) ملک کی ایک اہم سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطانیہ پلٹ خاتون صحافی سے شادی کی اطلاعات گذشتہ دنوں منظر عام پر آئی تھیں لیکن دونوں فریقین نے دعویٰ مسترد کر دیا تھا لیکن خبر دینے والے اینکر نے معافی یا کسی بھی قسم کی غلط فہمی کا اظہار تا حال نہیں کیا اور اب ایک مرتبہ پھر ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ عمران خان نے برطانیہ پلٹ خاتون سے نکاح کر لیا جس کا علم صرف عمران خان کے چند قریبی افراد کو ہے اور نئے سال کے پہلے مہینے میں باضابطہ اعلان اور رخصتی متوقع ہے۔ برطانیہ پلٹ خاتون کے ساتھ یہ عمران خان کی دوسری شادی ہے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی برطانیہ پلٹ خاتون کے دو بچے بھی ہیں لیکن یہ کیسا اتفاق ہے کہ ایک ایسا نیک کام جس کی تشہیر کرنے میں کوئی مذاحقہ نہیں‘ اس کو بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان برطانیہ پلٹ خاتون کے ساتھ نکاح کی رسم پہلے ہی ادا کر دی ہے اور اب صرف رسمی طور پر اس شادی کا اعلان کرنا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم شخصیت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی خاتون کا طرز زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے اور وہ مذہب کی جانب رغبت اختیار کر گئی ہیں‘ اس اہم فیصلے کے متعلق سیاسی شخصیت نے صرف چند قریبی رشتہ داروں کو آگاہ کیا لیکن عوامی سطح پر اس کا اعلان نئے سال کے پہلے ماہ میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دھرنے میں عمران خان نے نئے پاکستان میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے کچھ عرصے بعد ایک معروف صحافی اپنے پروگرام میں رشتے کی بات کی تھی‘ فریقین نے رشتے کی خبریں مسترد کر دی تھیں لیکن مذکورہ اینکر نے اپنی غلط فہمی یا ذرائع کی ناپختگی کا اعتراف کیا اور نہ ہی پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے کوئی جارحانہ اقدام سامنے آیا۔

تحریک انصاف میں پھوٹ، راولپنڈی کے کئی کارکن ن لیگ میں شامل



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…