بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف میں پھوٹ، راولپنڈی کے کئی کارکن ن لیگ میں شامل

datetime 29  دسمبر‬‮  2014 |

راولپنڈی۔۔۔۔۔: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نظریں اب حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی میں سرگرم اہم مقامی کارکنوں پر مرکوز ہوگئی ہیں۔
صادق آباد میں حلقہ این اے 56 سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے ناظم حاجی تاج خان اورمحمود خان بنگش نے اتوار کو قومی اسمبلی کے سابق رکن حنیف عباسی کے ہمراہ ایک جلسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چند دنوں میں اپنے مزید کارکن کھونے پڑیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے ڈان کو بتایا کہ تحریک انصاف کے بہت سے کارکن اور افسران مسلم لیگ (ن) سے رابطے میں ہیں اور آنے والے دنوں میں (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ رکنیت کی معطلی اور غلام سرور خان کے شمالی پنجاب کے صدر جبکہ اعجاز خان جازی کے ڈسٹرکٹ صدر کی حیثیت سے نامزدگی کے بعد مقامی رہنماؤں، کارکنوں اور حتیٰ کہ صوبائی اراکین اسمبلی نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ایک سینیئر رہنما نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والا گروپ اب پارٹی پر حاوی ہے اور اْن لوگوں پر احکامات جاری کررہا ہے جو گزشتہ بیس برس سے پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور انھیں سائیڈ پر لگا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک قریبی ساتھی ( ق) لیگ کے لوٹوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اس بناء4 پر انھیں نمایاں پوزیشنز دی جا رہی ہیں۔
مذکورہ افسر کے مطابق ان میں مری سے سردار سلیم، کوٹلی ستیاں سے جاوید اقبال، کہوٹہ سے طارق مرتضیٰ، ٹیکسلا سے غلام سرور خان جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے اعجاز خان جازی نمایاں ہیں۔پی ٹی آئی افسر کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والے ارکین کو سائیڈ پر لگا دیا گیا ہے، جس سے کارکنوں میں ناراضگی بڑھ گئی ہے اور اب وہ مسلم لیگ (ن) کی طرف جا رہے ہیں جو انھیں بہتر پوزیشنز کی آفرز دے رہی ہے۔رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سابق صدر صداقت عباسی نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تاہم یہ ایڈجسٹمنٹ مقامی سطح پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے مقامی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام کارکنوں سے رابطے میں رہیں تاکہ مستقبل میں کارکنوں کی وفاداریاں کھونے سے بچا جا سکے۔دوسری جانب حاجی تاج خان اور محمود خان بنگش کا کہنا ہے کہ انھوں نے (ن) لیگ جوائن کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ کیونکہ تحریک انصاف کچھ نئے آنے والوں کی وجہ سے اپنے راستے سے ہٹ رہی ہے اور کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
حاجی تاج کے مطابق عمران خان الزامات کی منفی سیاست میں ملوث ہیں۔ راولپنڈی کے کارکنوں نے انھیں یہاں سے جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم انھوں نے مسم لیگ (ق) کے نئے آنے والے کارکنوں کی وجہ سے ان کارکنوں کو چھوڑ دیا۔حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف اس ملک میں ایک ترقیاتی انقلاب لانا چاہتے ہیں اور اپنی پالسی پر عمل کرنے کے لیے بہت سے میگا پروجیکٹس کا آغاز کیا جا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے عوام دوست رویے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے دروازے ہرایک کے لیے کھلے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…