بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشتگردوں کا پشاورآرمی سکول پر حملہ ،3 بچے جاں بحق ، دو ٹیچرز سمیت 28 زخمی

datetime 16  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔دہشتگردوں نے وارسک روڈ پر قائم ا رمی سکول پر حملہ کر دیا ، فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق ، اور دو ٹیچرز سمیت 28 زخمی ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ پشاور میں وارسک روڈ پر قائم ا رمی سکول دہشتگردوں کا نشانہ بن گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد فوجی وردیوں میں ملبوس دہشتگرد سکول کے اندر داخل ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں 3 بچے جاں بحق جبکہ دو ٹیچروں سمیت 28 بچے زخمی ہوگئے۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں چھ فدائی حملہ ا ور داخل ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سکول کے قریبی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ فوج نے سکول سے چار طالب علموں کو بازیاب کرا لیا ہے جس میں سے ایک طالب علم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ سے سات افراد کالی وردیوں میں ملبوس تھے اور کلاسوں میں داخل ہو کر فائرنگ کر رہے تھے جس کے بعد میں کلاس کے پیچھے چھپ گیا جب ا رمی والے ا ئے تو انھوں نے مجھے باہر نکالا۔ ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…