چکوال۔۔۔۔پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کوشش ہے کہ موٹروے کیساتھ جگہ جگہ انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے، تیل اور بجلی کے نرخ کم ہونے سے ترقی کا پہیا تیز چلے گا،پٹرول کی قیمت کم کرنیکافائدہ کسانوں،صنعتکاروں اورگھریلو صارفین کوہوگا، ہمارا’’پلان ڈی‘‘ملک کی ترقی ہے، تخریب کاری کا’’پلان ڈی‘‘کسی اورکے پاس ہے۔چکوال میں موٹر واے کی تعمیر نو کے ا غاز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چکوال اسلام ا باد لاہور موٹروے دنیا کی بہترین موٹروے میں شمار ہوگی، منصوبے کو مقررہ وقت اور لاگت سے مکمل کیا جائے گا،جب موٹرویکی تعمیرشروع ہوئی تھی تورخنیا?تیتھے،اب دھرنیا تیہیں ،جو تنقید کرتے تھے وہ بھی ا ج موٹروے پر سفر کرتے ہیں،ا ج کل موٹروے پر تیز دوڑنے والے ٹائروں کو ا گ لگائی جارہی ہے،لگتا ہے راستے میں روڑے نہیں پہاڑ کھڑے ہیں،رکاوٹیں ہمارے بڑھنیوالے قدم نہیں روک سکتیں،موٹروے ڈیڑھ سال میں مکمل کی جائیگی۔نواز شریف نے مزید کہا کہ برا مدات میں اضافہ ہوگا اور عوام سکھ کا سانس لیں گے، اگلیانتخابات پرہماریکارناموں میں درج ہوگا کہ ہم نیلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،ہم نے مہنگائی کی کمر توڑی ہے،جہاں کسی اورکی حکومت ہے وہاں درج ہوگا ہم نے جمہوریت کو گالیاں دیں ، ہم نے دھرنے دیے،ٹائر جلائے اور پاکستان کو ترقی سے روکا۔انہوں نے کہا کہ موٹروے اپنے وسائل سے مکمل کی، کسی سے قرض نہیں لیا ،ایف ڈبلیو حکومت کو 206 ارب روپے بھی اداکریگی ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 رویہ موٹروے تعمیر کی گئی ،موٹرویکی تعمیر نو کے ساتھ حفاظتی جنگلے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مختصر مدت میں دوسری بار چکوال ا?نے پر خوشی ہے، جب بھی منصفانہ انتخابات ہوتیہیں عوام ہمیں خدمت کا موقع دیتیہیں۔















































