بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مائیکل کلارک کا کیریئر ختم

datetime 15  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ۔۔۔۔ ا سٹریلین ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید کپتان مائیکل کلارک کا کیریئر ختم ہو چکا ہے اور وہ ا سٹریلیا کے لیے اپنا ا خری میچ کھیل چکے ہیں۔مائیکل ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے انجری ہونے کے باوجود شاندار سنچری اسکور کی تھی۔اس انجری کے باعث اب کلارک کی مستقبل قریب میں ا سٹریلین ٹی کی نمائندگی کیے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور ا ئندہ سال ا سٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے اگلے ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔کلارک کچھ دن قبل ہی اپنی بائیں ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیابی کے بعد میدان میں لوٹے تھے لیکن میچ کی پہلی اننگ میں ہی دوران بیٹنگ ان کی کمرکی پرانی تکلیف نے پھر سر اٹھا لیا اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے چلے گئے۔لیکن اس موقع ا سٹریلین کپتان نے ہمت نہ ہاری اور میدان میں ا کر شاندار سنچری اسکور کر کی لیکن پھر ٹیٹ میچ کے ا خری دن فیلڈنگ کے دوران وہ اپنی دائیں ہیمسٹرنگ زخمی کرا بیٹھے۔تاہم جہاں شائقین کلارک کی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے پرامید ہیں تو وہیں کلارک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے انڈیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ شاید میں اب دوبارہ کبھی کرکٹ نہ کھیل سکوں۔تاہم لیمین نے امید ظاہر کی ہے کہ کلارک ایک بار پھر ا سٹریلیا کی قیادت کریں گے۔دوسری جانب کلارک کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد ا سٹریلین ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن یا اسٹیون اسمتھ کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ کلارک کی جگہ شان مارش لیں گے۔اگر بریڈ ہیڈن یا اسمتھ برسبین میں ہونے والے ٹیسٹ میں ا سٹریلیا کی قیادت کرتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 45ویں ا سٹریلین کرکٹر ہوں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…