ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مردوں کے کپڑے پہن کر سٹیڈیم میں داخل ہونے والی سعودی خاتون کو پولیس نے نکال دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ۔۔۔۔ اتوار کے روز جاری کیے گئے سعودی پولیس کے بیان مطابق ایک خاتون پرستار جو بھیس بدل کر فٹ بال کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہوئی تھی،انھیں حکام کی جانب سے سرخ کارڈ دکھا دیا گیا۔سعودی ریاست میں مردوں اور عورتوں کا گھلنا ملنا سختی سے منع ہے اور عورتوں کی فٹ بال اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی ہے۔لیکن جمعے کو جدہ کے الجوارا اسٹیڈیم میں عبدالطیف جیل سعودی پروفیشنل لیگ کے ایک میچ کے دوران ایک خاتون پرستار چپکے سے داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
پولیس کے ترجمان عطی القریشی مطابق ریاض کی الشباب اور جدہ کی الاتحاد ٹیموں کے درمیان میچ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں سے بچنے کے لیے وہ مردوں کے کپڑے پہنے ہوئے تھی اور اس نے اپنا سر بھی ڈھانپا ہوا تھا۔یو ٹیوب پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں اس خاتون کو الشباب کلب کے مداحوں کے لیے مخصوص حصے میں کچھ خالی نشستوں کے درمیان بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔کالے چشمے اور سیاہ لباس تن کیے اس عورت کو قریب بیٹھا شخص غور سے دیکھ رہا ہے۔ویڈیو میں لگ رہا ہے کہ یہ خاتون ایک بہت بڑی ٹوپی اور الشباب کے سیاہ اور سفید رنگ والا دوپٹہ لی ہوئے ہے۔پولیس ترجمان قریشی کا کہنا تھا کہ اس عورت کی اسٹیڈیم میں موجودگی قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اور اس نے اپنا ٹکٹ انٹرنیٹ سے خریدا تھا۔
ترجمان نے اس بات کی تو وضاحت نہیں کی کہ آیا اس خاتون کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کی جا? گی یا نہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفصیلات متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گھر سے باہر نکلنے اور شادی جیسے معاملات کے لیے بھی مرد سرپرست کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔الشباب نے یہ میچ 1۔0 سے جیت لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…