بھکر۔۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 48 کے ضمنی انتخاب میں ا زاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 47 ہزار 593 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ بھکر کے حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 7امیدوار میدان میں تھے جب کہ ا زاد امیدوار انعام اللہ نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں ا یا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق انعام اللہ نیازی 47 ہزار 593 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جب کہ احمد نواز نوانی کو صرف 580 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انہوں نے 47 ہزار 13 ووٹ حاصل کئے۔پی پی 48 بھکر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزارتھی جن میں 85 ہزار 996 مرد ووٹرز جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 66 ہزار سے زائد تھی۔ ووٹنگ کے لئے حلقے میں 144 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ پی پی بھکر 48 کی نشست رواں برس اکتوبر میں انعام اللہ کے بھائی نجیب اللہ نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
بھکر،پی پی 48 کے ضمنی انتخاب میں ا زاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی کامیاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































