جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا ، مگر کیا ؟ پڑھنے کے لیے کلک کریں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام جماعتوں نے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اور دیگر اتحادی  تحریک انصاف کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف نے ہمیں نہ دھرنے کا شیڈول دیا اور نہ ہی اس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ، اس کے علاوہ جلسے کے اغراض ومقاصد بھی واضح نہیں اس لئے پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتیں جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے 14 اگست کو حکومت کے خلاف لاہور سے اسلام آباد مارچ کیا تھا اور دونوں جماعتوں نے ریڈ زون میں کئی روز دھرنا بھی تھا تاہم بعد میں ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنا دھرنا ختم کرکے ملک گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کا دھرنا اب بھی جاری ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…