اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کا تیل قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014 |
حویلیاں۔۔۔۔وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 18 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔ حویلیاں میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت 9 روپے 66 پیسے کمی کی جارہی ہے، جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 53 پیسے ہوجائے گی، ہائی آکٹین کی قیمت 10 روپے 18 پیسے کمی کے بعد106 روپے 27 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے کی کمی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے سستا ہوکر 94 روپے 9 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 39 پیسے فی لیٹر سے 77 روپے 98 پیسے ہوجائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہوگی جس سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ مہنگائی کو بھی قابو میں کیا جاسکے گا اور انہیں امید ہے کہ دھرنے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اعتراض نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی کی تھی اور حالیہ کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2008 کی سطح پر آگئیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…