ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چین میں ہوا ایک اہم قانون منظور, پر وہ قانون ہے کیا؟

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ۔۔۔۔ چین کے دارالحکومت میں عوامی مقامات، دفاتر اورپبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوردے دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔تمباکو نوشی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے جس سے سرطان اور دل کی بیماریوں سمیت متعدد امراض لاحق ہوجاتے ہیں اسی وجہ سے جہاں دنیا تمباکو نوشی کے بڑھتے رجحان کے باعث پریشان ہے تو وہیں لوگوں کواس سے چھٹکارا دلانے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔ اسی طرح کی ایک کوشش چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیکھنے میں ا ئی جہاں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوامی مقامات اور دفاتر میں تمباکو نوشی کرنے پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری دے دی گئی ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق نئے قانون کا اطلاق یکم جون سے ہوگا جس کے مطابق عوامی مقامات، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بلکہ تمباکو نوشی کی تشہیر پر بھی پابندی ہوگی یہاں تک کہ اساتذہ بھی طالب علموں کے سامنے تمبا کو نوشی نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ایک اندازے کے مطابق چین میں تمباکو نوشی سے ہر سال تقریبا 10 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور 2030 تک یہ تعداد تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے، دوسری جانب تمباکو نوشی پر پابندی کے فیصلے کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…