کراچی۔۔۔۔کراچی میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ہی چور نکلے ، کلفٹن درخشان سے لاکر چوری کے الزام میں پولیس افسر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ کلفٹن درخشان سے لاکر چوری کے الزام میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ برطرف کیے جانے والوں میں سب انسپکٹر حمزو خان،ہیڈ کانسٹیبل مظہر اور محمد الیاس شامل ہیں۔ تینوں پولیس اہلکاروں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ، پولیس اہلکاروں نے دکان کا لاکر چوری کیا جس میں 3 لاکھ روپے موجود تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف چوری کا مقدمہ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں پولیس والے ہی چور نکلے، نوکری سے برطرف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر



















































