پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تھر متاثرین کی گندم میں مٹی ملانے والے کو خصوصی پروٹوکول

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹری۔۔۔۔۔تھر متاثرین کیلئے کوٹری فوڈ گودام میں رکھی گندم میں مٹی ملانے کے الزام میں گرفتار گودام انچارج کوٹری تھانے سے غائب، عدالت میں سماعت کے موقع پر پیش کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب ڈہر نے گزشتہ دنوں کوٹری فوڈ گودام پر چھاپے کے دوران آفت زدہ علاقے تھر میں بھیجی جانے والی گندم میں مٹی ملانے پر گودام انچارج نظر محمد لوند کو نوکری سے فارغ کرتے ہوئے انکوائری کے بعد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ محکمہ خوراک نے لیٹرنمبرPF,Rlif/2014/1881 کے تحت گودام انچارج کو باقاعدہ گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر محکمہ فوڈ کے اسٹوریج انفورسمنٹ ا?فیسر حیدرا باد ریجن عبدالستار میمن نے10 نومبر کو کوٹری تھانے پر مقدمہ نمبر 439/14 درج کروایا تھا۔جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم گودام انچارج نے تھر متاثرین کے لیے سرکاری گندم کی 292 بوریوں میں مٹی ملائی اور ایک کروڑ7 ہزار 4 سو روپے کی خورد برد کی ہے۔ کوٹری پولیس نے گودام انچارج نظر لوند کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جامشورو سے دو دن کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کوٹری تھانے کے لاک اپ سے مبینہ طور پر غائب رہا اور دو دن ریمانڈ کے دوران باہر گھومتا نظرآ یا جبکہ تھانے میں بھی وہ پر تکلف کھانوں سے لطف اندوز ہوتا رہا۔
ملزم کو دو دن بعد کوٹری پولیس نے عدالت میں پھر پیش کر دیا۔ نظر محمد لوند نے بتایا کہ اسے کیس میں بے گناہ پھنسایا گیا ہے، انھوں نے صاف ستھری گندم ٹھیکیدار پیرو مل کو دی تھی۔ واضح رہے کہ کوہستان انٹر پرائزز اور ڈائریکٹر فوڈ حیدراباد محمد بچل راہوپوٹو سمیت ڈی ایس سی جامشورو قمر الدین میمن کو موجودہ مقدمے سے دور رکھا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…