جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ،19 افراد زخمی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں۔۔۔۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوگئی جس کے نتیجے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔ بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں متاثرین شمالی وزیرستان کے درمیان راشن کی تقسیم کے موقع پر بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر قابو پانے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے رویئے کے خلاف متاثرین نے احتجاجاً بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متاثرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے راشن سینٹر میں خیموں کو ا?گ لگا دی۔پولیس اور متاثرین کے درمیان جاری ہنگا مہ آرائی اور جھڑپ کے دوران متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جب کہ پتھراؤ کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکاراور11 متاثرین زخمی ہوگئے۔ مشتعل متاثرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ متاثرین کے منتشر ہونے تک جاری رہا جب کہ پکر دکڑ کے دوران پولیس نے 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ڈی پیز سینٹر میں اقوام متحدہ اورانٹرنیشنل ڈونرز آج پہلا دورہ کر رہے تھے جس کے دوران ہنگامہ أ رائی ہوگئی تاہم انٹرنیشنل ڈونرز کے تمام ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…