ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

گوگل ناسا کے ایئر فیلڈ کو لیز پر لے گا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔خلائی تحقیق اور روبوٹ کے شعبے میں تحقیق کے لیے گوگل نے اپنی تازہ سرمایہ کاری میں ناسا کے ایئر فیلڈ کو لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔گوگل کی ایک شاخ پلینیٹری وینچرز اب امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کی موفیٹ فیڈرل ایئر فیلڈ کا انتظام اپنے ذمے لے رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق کمپنی کے ارب پتی حضرات اپنے ذاتی طیاروں کو اتارنے کے لیے پہلے سے ہی اس ایئر فیلڈ کا مستقل طور پر استعمال کر رہے ہیں۔تاہم گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس جگہ کا استعمال کس طرح کرے گی۔ناسا کی پریس ریلیز کے مطابق: ’اس جگہ کا استعمال خلائی دریافت، ہوا بازی، روبوٹکس اور ٹیکنالوجی کے دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیق، فروغ، چیزوں کے یکجا کرنے اور ان کی جانچ کرنے کے لیے کیا جائے گا۔‘ناسا کے لیے یہ معاہدہ خاصا منافع بخش نظر آ رہا ہے کیونکہ معاہدے کے مطابق شروع کے 60 برسوں کے دوران اسے کرایے کے طور پر ایک ارب دس کروڑ امریکی ڈالر ملیں گے۔اس ایئر فیلڈ میں ایک گولف کا میدان بھی شامل ہے۔ناسا کے منتظم چارلس بولڈن نے کہا: ’چونکہ ناسا خلا میں اپنی موجودگی میں توسیع کر رہا ہے اس لیے یہ زمین پر اپنے قدموں کے نشان کم کرنے کی کوشش ہے۔‘
اس معاہدے میں سیلیکون ویلی کی ایک اہم اور یادگار عمارت ہینگر ون کی بحالی بھی شامل ہے۔ یہ دنیاکی سب بڑی آزاد عمارت ہوا کرتی تھی اور اس کی تعمیر سنہ 1933 میں ہوئی تھی۔پلینیٹری وینچرز اس کی بحالی میں تقریباً 20 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…