جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کل برطانیہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کریں گے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔پاکستان کے وزیرِ اعظم میاں نواز شریف برطانیہ کے دورے کے دوران جمعرات کو پاکستان برطانیہ انرجی ڈائیلاگ اور سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ریڈیو پاکستان نے وزیرِ اعظم کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ سرمایہ کاری کانفرنس میں توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور توانائی کے کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔پاکستان برطانیہ انرجی ڈائیلاگ اور سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح جعمرات کو لندن میں ہوگا۔کانفرنس میں مہارت اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ اس کے توانائی کی ضروریات پوری ہوں۔جرمنی کے شہر برلن سے لندن روانہ ہوتے ہوئے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔وزیرِ اعظم پاکستان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پہلی بار پیٹرولیئم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح پر کمی کر دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں بے پناہ وسائل موجود ہیں اور حکومت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم جرمنی کے دو روزہ دورے کے بعد لندن پہنچے ہیں۔
سرکاری ریڈیو کے مطابق نواز شریف کے جرمنی کے دورے کے دوران منگل کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات میں پاکستان اور جرمنی نے مختلف شعبوں، خاص طور پر توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ جرمنی نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سے متعلق اْمور کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادل خیال کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…