جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ حکومت پولیو کیسز کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ،سائرہ افضل تارڑ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پولیو کیسز کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو سندھ سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔
چیف سیکرٹری سندھ سجاد ہوتیانہ کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس کے دوران سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم صرف 6 فیصد تک ہوئی جب کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی جانب سے وفاق کوغلط ڈیٹا بھیجا گیا،محکمہ صحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تو پولیو معاملات باا?سانی حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں پولیو کا خاتمہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں پولیو کیسز ابھرکر سامنے آرہے ہیں، سندھ حکومت پولیو کیسزکے معاملے پر لاپروائی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو کراچی سے نئے کیسز سامنے نہ آتے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے درست کام کرتے تو سندھ سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہوتا اگر یہی صورتحال رہی تو دنیا بھر میں بدنامی ہوتی رہے گی اس لئے پولیو کے حوالے سے سچ بولنا ہوگا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 7 دسمبر سے سندھ کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پولیو مہم کو کارآمد بنانے کے لئے وفاقی افسران کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس کراچی کے 8 علاقوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…