منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پرویز رشید نےعمران خان کو چھیڑ دیا، کپتان نے جلال میں آکر اہم اشارہ دے دیا۔

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ اب دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی اگراسلام آباد میں برفباری بھی ہوجائے تب بھی دھرنے میں بیٹھا رہوں گے لیکن  گرمی سے پہلے ہی ملک میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے، اگر غریب قانون توڑے تو فوراً گرفت میں آجاتا ہے لیکن امیر کچھ بھی کرلے اسے نہیں پکڑا جاسکتا، لوگ مجھ پر سیاستدانوں کو گالیاں دینے کا الزام لگاتے ہیں لیکن عوام بتائیں کہ اگر چھوٹا آدمی چوری کرلے تو اسے چور کہا جاتا ہے لیکن حکمران جتنی کرپشن کررہے ہیں ان کے خلاف سچ بولنا جرم ہے، چھوٹے آدمی کو جب چور کہا جاسکتا ہے تو ملک میں اربوں کے ڈاکے ڈالنے والوں کو ڈاکو کیوں نہ کہوں، نوازشریف اور آصف زرداری کے خلاف غلط الفاظ استعمال نہیں کرتا بلکہ سچ بولتا ہوں کیونکہ یہ لوگ قوم کو سچ نہیں بتا سکتے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ہے،یہ تمام پیسہ قوم ہے لیکن ہم ایک دن اس پیسے کو واپس ملک میں لائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو 90 دن ہونے جارہے ہیں، اگر اسلام آباد میں برف باری بھی ہوجائے تب بھی دھرنے میں بیٹھا رہوں گا، اگر پوری سردیاں بھی یہاں گزارنا پڑیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اب زیادہ دیر نہیں ہے، شیخ رشید پیش گوئی کرتے تھے کہ عید سے پہلے قربانی ہوگی لیکن میں آج کہہ رہا ہوں اگلی گرمیوں سے پہلےملک میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے اب دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے سیاست شروع کی تو لوگ ذات کے لیے ووٹ لیتے تھے، پاکستانیوں نے بڑے بڑے کام کیے لیکن اس کے باوجود آج ملک مقروض اور نیچے جارہا ہے کیونکہ ہماری سوچ اجتماعی نہیں ہے اور ہم نے ملک کے لیے نہیں سوچا لیکن جس دن ہم نے اپنے مفاد سے باہر آکر ملک کو ٹھیک کرنے کا سوچ لیا تب ملک عظیم بن جائے گا، عوام ووٹ اس کو دیں جو ملک کی بہتری کرسکے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے پر اسحاق ڈار کو جیل میں ہونا چاہئے اور اگر وہ سچے ہیں تو نوازشریف کو جیل میں ہونا چاہئے، ملک میں ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم امریکا اور آئی ایم ایف کے سامنے نہ جھکے تو بھوکے مرجائیں گے لیکن پاکستان میں دنیا کی ہر چیز موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انڈر پاس اور میٹرو بنانے سے ترقی نہیں ہوتی بلکہ لوگوں کی تعلیم اور صحت پر پیسہ خرچ کیا جائے تب ملک ترقی کرتے ہیں جس دن غربت کا خاتمہ ہوااس دن ملک تیزی سے آگے کی طرف بڑھنا شروع ہوجائے گا کیونکہ چین  نے بھی اپنے ملک سے غربت ختم کی  اس لیے آج وہ دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے اشتہاروں پر خرچ نہیں کیے جاتے  جب کہ شریف برادران اب تک 15 ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کرچکے ہیں، عوام کا پیسہ اپنی تصاویر کے ساتھ اشتہاروں پر لگایا جارہا ہے،شہبازشریف سیلاب میں کھڑے ہوکر شوبازی کرتے ہیں، عوام بتائیں کہ کبھی پرویز خٹک کو کہیں اس طرح تصویر بنواتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کررہے ہیں، صوبے میں اسپتالوں کا اسٹرکچر تبدیل کررہے ہیں جو انتہائی مشکل کام ہے لیکن آنے والے دور میں خیبرپختونخوا کے اسپتال پورے پاکستان کے اسپتالوں کے لیے مثال بنیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…