واشنگٹن۔۔۔ پاکستان کے بعد اب ایک گلوبٹ امریکا میں بھی نکل آیا ہے۔ امریکا کے گلوبٹ کا نام چارلس لوگان ہے۔ 68 برس کے اس مریض نے لوہے کی راڈ سے سینٹ جانز اسپتال کی نرسوں کو پیٹ ڈالا۔ مینی سوٹا میں واقع اس اسپتال میں گلوبٹ نے آوآودیکھا نہ تاو، راڈ مار مار کر کئی نرسوں کو زخمی کردیا۔ اس دوران پولیس نے اسے ٹیزر مارا جس کے بعد چارلس لوگان کچھ ہی دیرمیں دم توڑ گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں